Monday, 14 September 2026, 11:35:59 pm
 

مزید خبریں

 
کولمبو کک باکسنگ مقابلوں میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں نے ٹائٹل جیت لیے
September 13, 2026

کولمبو میں منعقدہ بین الاقوامی کک باکسنگ مقابلوں میں پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے دو نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

مقابلوں میں بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے کک باکسر آغا طلال حیدر نے بھارتی فائٹر کو سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

دوسرے پاکستانی کھلاڑی نصیب اللہ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن فائٹر کو مات دے کر کامیابی حاصل کی۔

دونوں کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر شاندار کامیابی پر پشین سمیت بلوچستان بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

کھیلوں سے وابستہ حلقوں، شہریوں اور نوجوانوں نے آغا طلال حیدر، نصیب اللہ اور ان کے کوچ سمیع اللہ کاکڑ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی کو پاکستان، بلوچستان اور بالخصوص ضلع پشین کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پشین کے نوجوانوں نے ایک بار پھر بین الاقوامی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ثابت کر دیا ہے کہ مناسب مواقع اور حوصلہ افزائی ملنے پر یہاں کے نوجوان کھیلوں کے میدان میں ملک و قوم کا نام مزید روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔