Monday, 14 September 2026, 11:35:12 pm
 

مزید خبریں

 
فاروق عبداللہ کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے پر زور
September 14, 2026

فائل فوٹو

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جمہوریت کے مفاد میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرے۔

انہوں نے سری نگر میں ایک بیان میں بھارت کے پانچ اگست دو ہزار انیس کے فیصلوں کو بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت جتنی جلد اس غلطی کو درست کرے گی، جمہوری نظام کے لیے اتنا ہی بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس یہ مطالبہ پورا ہونے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔