Monday, 14 September 2026, 11:36:33 pm
 

مزید خبریں

 
جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کا بھارتی جیلوں میں قید ہزاروں کشمیری سیاسی قیدیوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے فوری بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ
September 14, 2026

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے دور دراز بھارتی جیلوں میں قید ہزاروں کشمیری سیاسی قیدیوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے فوری بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ گرفتاریوں، گھروں پر چھاپوں اور کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کی جاری کارروائیوں کا مقصد مقبوضہ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت زار کا فوری نوٹس لیں اور ان کے بنیادی حقوق اور انسانی وقار کے احترام کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔