فائل فوٹو
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے علاقے کے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دیں ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز بڈگام، پونچھ، کولگام، پلوامہ، شوپیاں اور بارہمولہ میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کر رہی ہیں۔
اُدھر تھونے کنگن سانحے کے متاثرین کے خاندان وحشیانہ واقعے کے چھتیس سال بعد بھی انصاف کے منتظر ہیں۔
انیس سو نوے میں آج ہی کے دن بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں کشمیری عوام کو لے جانے والی ایک بس پر فائرنگ کی اور اسے نذرآتش کر دیا جس کے نتیجے میں پندرہ افراد جاں بحق اور بہت سے زخمی ہوگئے تھے۔
اس سفاکانہ قتل عام کے مرتکب افراد اب بھی آزاد گھوم رہے ہیں کیونکہ انہیں آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کے ظالمانہ قانون کے تحت کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔