Thursday, 03 September 2026, 03:10:44 pm
 
پاکستان میں غیرقانونی مقیم افراد کو ملک چھوڑنے کیلئے دی گئی مہلت میں12دن باقی
October 19, 2023

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے رضاکارانہ طورپر ملک چھوڑنے کیلئے دی گئی مہلت ختم ہونے میں صرف بارہ دن رہ گئے ہیں۔ واپس جانے والے افغان خاندانوں کو چمن اور طورخم سرحد وں پر کلیئرنس کے بعد افغانستان جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ادھر افغان پناہ گزینوں کے کمشنریٹ نے افغانوں کی اپنے وطن واپسی میں سہولت کیلئے مناسب انتظامات کئے ہیں۔اب تک اڑتالیس ہزار پانچ سو آٹھ افغان اپنے وطن کو واپس جاچکے ہیں اس سے خطے میں مثبت اثرات مرتب ہونگے۔