Thursday, 28 March 2024, 02:19:17 pm
قائداعظم کپ انٹر ڈویژنل باسکٹ بال ٹورنامنٹ اسلام آباد نے جیت لیا
February 01, 2023

اسلام آباد نے فیصل آباد ڈویژن کو 49-52پوانٹس سے شکست دیکر قائداعظم کپ انٹر ڈویژنل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا۔

پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبای رابطہ احسان مزاری تھے۔ وفاقی وزیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کے اور پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے باسکٹ بال کھیل کے فروغ کیلے کی جانیوالی کوششوں کو بھی سراہا۔