Wednesday, 05 February 2025, 11:53:28 am
 
انڈر19وویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،فائنل کل بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائیگا
February 01, 2025

انیس سال سے کم عمر خواتین کا آئی سی سی ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا فائنل کل ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میچ دن ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا۔

پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دی۔