دوسری چیف آف آرمی سٹاف قومی بین الکلب ہاکی چمپئن شپ2025 کے دوسرے رائونڈ کی شاندار افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے۔
تقریب میں سکول کے بچوں اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فائنل رائونڈ میں دس بہترین ٹیمیں شامل ہیں جنہوں نے ڈسٹرکٹ ،ڈویژنل اور صوبائی رائونڈ کے بعد قومی مقابلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ ان ٹیموں کے درمیان فائنل میچ اور اختتامی تقریب تک مقابلے جاری رہیں گے۔ اختتامی تقریب رواں ماہ کی پندرہ تاریخ کو منعقد ہوگی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری نے اس قومی کھیل کی بحالی میں مسلسل حمایت پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔