پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامیہ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔انہوں نے وزیر اعظم کو ملک میں محکمانہ کرکٹ کی بحالی اور رواں ماہ شروع ہونے والے آٹھویں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد سے متعلق کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے نجم سیٹھی کی کوششوں کو سراہا اور انہیں سخت محنت اور لگن سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔