Saturday, 27 July 2024, 12:54:35 pm
اسرائیلی فوج نے اسماعیل ہاہنیہ کی بہن سمیت مزید22 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا
April 01, 2024

اسرائیلی قابض افواج نے حماس کے رہنما اسماعیل ھانیہ کی بہن سمیت مزید بائیس فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔صباح عبدالسلام ھانیہ کو تل شیوا کے علاقے سے تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے اب تک گرفتار کئے گئے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد سات ہزار نو سو بیس ہوچکی ہے۔