Saturday, 27 July 2024, 07:34:45 pm
غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں مزید20فلسطینی شہید ہوگئے
April 01, 2024

غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں مزید20فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔اسرائیلی فورسز نے غزہ میں کویت چوک پر امداد کے منتظر افراد پر فائرنگ کھول دی جس میں کم سے کم سترہ فلسطینی شہید اور تیس زخمی ہوگئے۔ادھر اسرائیلی طیاروںنے وسطی غزہ میں MAGHAZi پناہ گزین کیمپ میں ایک مکان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد بڑھ کر بتیس ہزار سات سو بیاسی ہوگئی ہے جبکہ پچھتر ہزار دو سو اٹھانوے فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔