Wednesday, 23 October 2024, 05:59:06 am
 

مزید خبریں

 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا
June 01, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔تاہم گلگت بلتستان کشمیر بالائی خیبرپختونخوا خطہ پوٹھوہار اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ لاہور تیس کراچی اکتیس پشاور پچیسکوئٹہ سولہگلگت تیرہمری انیساورمظفرآباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق پلوامہ اننت ناگ اور شوپیاں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور خشک رہے گا جبکہ سری نگر Leh اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔جبکہ جموں میں موسم شدید گرم اور شام اور رات کے اوقات کے دوران تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سرینگر اننت ناگ اور شوپیاں میں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ جموں اُنتیس LEH پانچ پلوامہ اور بارہ مولہ میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔