Saturday, 21 December 2024, 10:09:54 pm
 
آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا
October 10, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا جبکہ سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔

تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

 

اسلام آباد اور مظفر آباد 16 ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ

کراچی تیس ڈگری سینٹی گریڈ

پشاور اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ

کوئٹہ گیارہ ڈگری سینٹی گریڈگلگت بارہ ڈگری سینٹی گریڈاور مری تیرہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر LEH پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولا میں مطلع جزوی طورپر ابرآلود اورموسم خشک رہے گاجبکہ جموں میں موسم خشک رہنے

کی توقع ہےآج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت سرینگر اورشوپیاں میں نو ڈگری سینٹی گریڈ جموں انیس LEH دو پلوامہ آٹھ اننت ناگ دس اور بارہ مولا میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ