Wednesday, 23 October 2024, 08:27:28 am
 

مزید خبریں

 
آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک، میدانی علاقوں میں گرم رہے گا
October 22, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوںمیں موسم زیادہ تر خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں رات کے وقت مطلع ابرآلود رہنے تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

 

اسلام آباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور چوبیس

کراچی اٹھائیس

پشاور بیس

کوئٹہ چودہ

گلگت سات

مری بارہ

اور مظفرآباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر جموں' پلوامہ اور شوپیاں میں موسم خشک جبکہ LEH' اننت ناگ اور بارہ مولا میں مطلع جزوی طورپر ابرآلود رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت سرینگر'شوپیاں اور بارہ مولہ میں نو ڈگری سینٹی گریڈ جموں اکیس ' LEH صفر جبکہ پلوامہ اور اننت ناگ میںدس ڈگری سینٹی گریڈ۔