Thursday, 09 May 2024, 03:18:36 am
غیرملکی طاقتوں نے ملک پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تو انہیں کچل دینگے:چینی صدر
July 01, 2021

چین کے صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ اگر غیر ملکی طاقتوں نے ملک پر اثر اندازہونے کی کوشش کی تو انہیں کچل دینگے ۔ وہ آج چین کی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ صدر شی نے کہا کہ چین پر دبائو کا دور گزر چکا ہے ملک کی ساکھ بحال کرنے اور اسے مضبوط بنانے کی پارٹی کی کوششوں کو سراہا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی چین کے عوام کی اپنی قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے عزم ، جذبے اور صلاحیت کا غلط اندازہ نہیں لگانا چاہیے ۔