موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے پاکستان کی حیاتیاتی تنوع اور جنگلی حیات کے مسکن کو مستقبل کی نسلوں کیلئے محفوظ بنانے کے لئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وائلڈ لائف گارڈز نگہبانوں اور رینجرز کے اہم کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ رینجرز ملک کے قدرتی اثاثوں کے محافظ ہیں۔
وائلڈ لائف گارڈز کی جرات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چھ مثالی وائلڈ لائف گارڈز کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔
وزیراعظم کی رابطہ کار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے ماحولیاتی نظام اور جنگلی حیات کو شدید خطرہ لاحق ہے ہمیں انہیں تحفظ دینے کے لئے کوششوں کو تیز کرنا چاہئے
۔