Thursday, 31 October 2024, 01:07:11 am
 
فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر خاموشی انتہائی تشویشناک ہے، وزیراعظم
August 01, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے یہ بات آج شام اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی نمائندوں کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سلامی کونسل سمیت عالمی اداروں کی منظور کردہ قراردادوں اور عالمی عدالت انصاف کے

یصلے کی سنگین خلاف ورزی کی ہے انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت وانصاف نے اسرائیلی مظالم کو نسل کشی قرار دیا۔

شہبازشریف نے غزہ میں اسرائیل کے جاری مظالم کی مذمت کرنے والے ملکوں کو سراہا انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو مذموم کارروائیوں اور نسل کشی سے روکنا دور حاضر کر بڑا چیلنج ہے۔