خزانہ اور محاصل کی وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے آئی ایم ایف کے توسیعی سہولت فنڈ کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے معیشت کی بہتری میں اس کے اہم کردار کو اجاگر کیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل کے ایک خصوصی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے ہمیں فوری طور پر1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی مدد ملے گی اور کثیر الجہتی اور دو طرفہ امدادی اداروں سے فنڈز کے حصول کی راہ ہموار ہو گی۔