Monday, 02 December 2024, 07:38:54 pm
 
جمال شاہ کا موجودہ مسائل کے حل کیلئے بات چیت کی ضرورت پر زور
September 09, 2023

نگراں وزیر ثقافت و قومی ورثہ جمال شاہ نے مسائل کے حل اور ملک کو اس وقت درپیش موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بات چیت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، انہوں نے کہا کہ ہمیں ثقافتی تنوع کے فروغ کے لیے بات چیت اور انٹرایکٹو سیشنز کا انعقاد بھی کرنا چاہیے تاکہ لوگ بالخصوص نوجوان نسل ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مکالمے اور سیشنز سے معاشرے میں عدم برداشت اور نفرت کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔