Saturday, 21 December 2024, 05:41:40 pm
 
ماہ رمضان اسلامی تعلیمات سے منسلک رہنے کا موقع ہے ، ڈاکٹر محمد انور
April 12, 2023

ریڈیوپاکستان کی خصوصی رمضان نشریات آج 21 ویں روز بھی جاری ہیں۔

رمضان نشریات میں اظہار خیال کرتے ہوئے عالم دین ڈاکٹر محمد انور نے کہاکہ ماہ رمضان اﷲ سے تعلق اورایمان مضبوط کرنے اور اسلامی تعلیمات سے منسلک رہنے کا موقع ہے ۔نعت خواں نیلم شہزادی اورایمن ملک نے حضرت محمدۖ کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔یہ خصوصی براہ راست رمضان نشریات ریڈیوپاکستان کی ویب سائٹ ' یوٹیوب چینل ریڈیوپاکستان پروگرامز اور پوڈ کاسٹ لنک OFFICIALRADIOPK کے ذریعے نشر کی جارہی ہے۔