Tuesday, 08 October 2024, 09:14:06 pm
 
ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں چودہ اکتوبر تک توسیع کردی
October 01, 2024

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال2023-24 کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں رواں ماہ کی چودہ تاریخ تک توسیع کردی ہے۔

ایف بی آر نے مختلف تجارتی اداروں،ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور لوگوں کی درخواستوں کے پیش نظر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔