فائل فوٹو
صدر آصف علی زرداری نے چھ بینکوں کو بینک فراڈ کے اکتیس متاثرین کو دو کروڑ اکتالیس لاکھ چھتیس ہزار روپے کی ادائیگی کی ہدایت کی ہے ۔
انہوں نے یہ ہدایات بینکنگ محتسب کے فیصلوں کے خلاف دائراکتیس اپیلوں پرفیصلہ سناتے ہوئے دیں۔
صدر نے متاثرین کے حق میں محتسب کے فیصلے کو برقراررکھتے ہوئے بینکنگ صارفین کو دھوکہ دہی کے مقدمے میں انصاف فراہم کیا ۔
متاثرین کو بینک کے نمائندے بن کر دھوکہ دیاگیا جنہوں نے دھوکہ دہی پرمبنی کالیں کرکے ان صارفین سے حساس معلومات حاصل کیں اوران کے اکائونٹ سے پیسے نکال لیے۔
صدر نے کہاکہ شہریوں کو کمرشل بینکوں کی بدانتظامی اور مالی فراڈ سے بچانے میں بینکنگ محتسب کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔
صدر نے عوام سے کہا کہ وہ بینک سے متعلق تنازعات اور دھوکہ دہی سے متعلق سرگرمیوںسے نمٹنے کیلئے بینکنگ محتسب کی خدمات سے استفادہ کریں۔