حکومت نے اگلے پندرہ دن کے لئے پٹرول کی قیمت دو روپے سات پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت تین روپے چالیس پیسے فی لیٹر کم کردی ہے۔
خزانہ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 247 روپے تین پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت246 روپے29 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی تین روپے ستاون پیسے فی لیٹراور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے تین پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے گزشتہ دو ماہ میں پٹرول کی قیمتوں میں اٹھائیس روپے ستاون پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں سینتیس روپے اکاون پیسے فی لیٹر کی کمی کی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جارہا ہے۔
جب سے موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے وزیراعظم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔