Monday, 11 November 2024, 03:13:18 am
 
وزیرداخلہ نے پارلیمانی بالادستی میں مولانا فضل الرحمن کے کردار کو سراہا
October 01, 2024

وزیر داخلہ محسن نقوی آج(منگل کو) اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے گھر گئے۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمن کو پارٹی کا بلامقابلہ دوبارہ سربراہ اور مولانا عبدالغفور حیدری کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

محسن نقوی نے پارلیمانی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ میں مولانا فضل الرحمن کے کردار کو سراہا اور انہیں ایک دانشمند، تجربہ کار اور بصیرت افروز سیاست دان قرار دیا۔