Friday, 03 January 2025, 04:03:22 am
 
بنوں میں شہید پاک فوج کے افسر،دوجوان سرکاری اعزازکیساتھ سپردخاک
November 01, 2024

ضلع بنوں کے علاقے بکہ خیل میں انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے ایک افسر اور دو جوانوں کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سپردخاک کئے گئے اہلکاروں میں میجر عاطف خلیل شہید،نائیک آزاد اللہ شہید اور لانس نائیک غضنفر عباس شہید شامل ہیں۔

اس سے قبل میجر عاطف خلیل کی نماز جنازہ میں راولپنڈی اور پشاور کے کورکمانڈرز نے شرکت کی جس سے ان کی قربانی کی اہمیت کی عکاسی ہوتی ہے۔

نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی اور سول عہدیداروں،پاک فوج کے جوانوں،شہداء کے اہل خانہ اور مقامی معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔