ملٹری کورٹس سے رہائی پانے والے مجرمان کی رحم کی اپیلیں سامنے آگئیں۔
ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ19 مجرموں کو آج رحم کی اپیل منظور ہونے پر رہا کر دیا گیا۔ مجرموں نے رحم کی اپیلوں میں نو مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
مجرم محمد بلاول حسین نے اپنی رحم کی درخواست میں اپیل کی کہ ’’میرا 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونا بہت بڑی غلطی تھی مجھ پر رحم کیا جائے اور میری معافی کی درخواست قبول کی جائے‘‘
زاہد خان نے کہا کہ ’’میں ریاست کیخلاف اپنے غلط کاموں پر شرمندہ ہوں‘‘
مجرم سیعد عالم نے اپیل کی تھی کہ’’میں 9 مئی میں ریاست کیخلاف کئے گئے غلط کاموں پر شرمندہ ہوں۔میری عاجزانہ درخواست ہے کہ میری رحم کی درخواست کو قبول کیا جائے اور سزا معاف کی جائے‘‘
محمد سلیمان نے اپنی رحم کی اپیل میں کہا کہ ’’میں اپنے 9 مئی کے کاموں پر شرمندہ ہوں اب حکام کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا‘‘۔
محمد الیاس کا کہنا تھا کہ ’’میں اپنی غلطیوں کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں، میں جانتا ہوں میرے عمل سے میرے خاندان کو شرمندگی اٹھانا پڑی‘‘۔
19 مجرمان کی درخواستیں خالصتاً انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانون کے مطابق منظور کی گئیں۔سزاؤں کی معافی شفاف قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہیں۔