Saturday, 27 April 2024, 02:50:24 am

مزید خبریں

 
بھارتی فوج نےضلع پلوامہ میں مزید2کشمیری نوجوان شہید کردیئے
December 01, 2021

فائل فوٹو

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع پلوامہ میں مزید دو نوجوان شہید کردئیے۔نوجوانوں کو پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں نے قصبیار کے علاقے میں تلاشی اور محاصرے کے دوران شہید کیا ۔ ایک اعلی پولیس افسر نے بھی علاقے میں دو نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے آخری اطلاعات آنے تک آپریشن جاری تھا۔

 ادھر بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ کے دوران بیس کشمیریوں کو شہید کردیا۔

 آج کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق ان میں سے آٹھ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں اور حراست کے دوران شہید کیاگیا۔

 اس ماہ کے دوران بھارتی پولیس اور فوج کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے میں پرامن مظاہرین اور سوگواروں پر طاقت کے بیہمانہ استعمال، فائرنگ اور آنسو گیس کے استعمال کے باعث اٹھارہ افراد زخمی ہوئے،پبلک سیفٹی ایکٹ اورغیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت چھیاسٹھ شہریوں کو جن میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں سماجی کارکنوں اور طلبا کو گرفتار کیاگیا اور ان میں سے کئی افراد پر مقدمے چلائےگئے۔