بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظربھارتی فوجیوں نے گھروں پر چھاپے کریک ڈاؤن اور لوگوں کو ہراساں کرنے کی تازہ کارروائیاں شروع کردی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سول سوسائٹی کے ارکان مبصرین اور وکلاء نے سری نگر میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر وں پر چھاپوں میں ہزاروں نوجوانوں امن پسند کارکنوں اور آزادی پسند افراد کوبھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے موجودہ گرفتاری مہم مودی کی قیادت میںبی جے پی حکومت کی انتقامی پالیسی ہے۔جس کا مقصد آزادی کی آواز کو دبانا ہے۔