Monday, 29 April 2024, 10:50:46 pm

مزید خبریں

 
حریت کانفرنس کا نظربند حریت رہنماؤں،کارکنوں کی حالت زارپراظہارتشویش
April 15, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت اور اسکے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں طویل عرصے سے غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی اور نعیم احمد سمیت کئی حریت رہنماء سیاسی مقدمات میں غیر قانونی طورپر مسلسل جیلوںمیں قید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری نظربندوں سے غیر انسانی سلوک روارکھاجارہا ہے اور انہیںعلاج معالجے اور دیگربنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔حریت ترجمان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھانے پران قیدیوں کو بھارتی ظلم و ستم کاسامنا ہے ۔ادھر قابض بھارتی فوج نے سرینگر، گاندربل، بارہمولہ، کپواڑہ، پلوامہ، شوپیاں، جموں، راجوری اور ریاسی اضلاع میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کئی کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔بھارتی فوج نے بھارتی پارلیمانی انتخابات سے قبل مقبوضہ کشمیر میں امن وامان کی صورتحال قائم رکھنے کے نام پر کشمیریوں کو نشانہ بنانے کیلئے پورے مقبوضہ علاقے میں کریک ڈائونز اور گرفتاریوں کاسلسلہ تیز کر دیا ہے ۔