Saturday, 27 July 2024, 04:51:32 am
غزہ عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی جیلوں سے مزید 30فلسطینیوں کو رہا کردیاگیا
December 01, 2023

اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے سمجھوتے کے تحت غزہ میں مزید اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کیا گیا ہے اور قیدیوں کے تبادلے کے ساتویں گروپ کے طور پراسرائیلی جیلوں سے مزید تیس فلسطینیوں کو رہا کیا گیا ہے۔قطر، مصر اور امریکہ سمیت مختلف عالمی ثالث عارضی جنگ بندی میں مزید توسیع کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔غزہ میں سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں پندرہ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔