کراچی میں قومی ٹی ٹونٹی کپ 2023ء میں آج چار میچ کھیلے جائیں گے۔
پہلے دو میچز میں راولپنڈی ریجن کا مقابلہ ایبٹ آباد ریجن سے ہو گا جبکہ سیالکوٹ ریجن کی ٹیم وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں کی ٹیم سے کھیلے گی۔میچ دن گیارہ بجے شروع ہو گا۔پشاورریجن کا مقابلہ لاہور ریجن سے سہ پہر تین بجے ہو گا جبکہ لاہور ریجن بلیو رات آٹھ بجے کراچی ریجن کے خلاف کھیلے گا۔