منصوبہ بندی' ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے چین اورہواوے کمپنی کے تعاون سے سالانہ دو لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی مہارتیں فراہم کرنے کیلئے ایک پروگرام ترتیب دیا گیاہے۔
لاہور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیوسٹی میں کثیرالمقاصد عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک کی پانچ یونیورسٹیوں میں عالمی معیار کی لیبارٹریاں قائم کرنے کیلئے چھ ارب روپے
کا ایک اور پروگرام منظور کیا گیا ہے۔
وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ملک میں ترقی یقینی بنانے کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل انتہائی اہم ہے۔