Saturday, 21 December 2024, 08:43:15 pm
 
معروف کلاسیکی گلوکار استاد بدر الزمان کی برسی
December 01, 2024

معروف کلاسیکی گلوکار استاد بدر الزمان کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے۔

وہ 1940 میں اکیس اپریل کو پیدا ہوئے وہ استاد چھوٹے غلام علی خان اور باؤ فیض کے شاگرد تھے۔

استاد بدرالزمان نے کلاسیکی موسیقی کی مختلف اصناف کو اجاگر کرنے کیلئے چودہ کتابیں تصنیف کیں۔

حکومت پاکستان نے 2006میں کلاسیکی موسیقی کے شعبے میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔

وہ دو ہزار تئیس میں آج کے روز لاہور میں انتقال کرگئے۔