فلم، ٹی وی اور سٹیج کے معروف اداکار علی اعجاز کی چھٹی برسی بدھ کے روز منائی گئی۔
علی اعجاز 1941میں لاہور میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1967میں کیا اور ٹیلی ویژن کی مشہورمزاحیہ ڈرامہ سیریز 'خواجہ اینڈ سن' میں اپنے کردار سے مشہور ہوئے۔
انہوں نے 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔
علی اعجاز کو 1993میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
وہ دوہزاراٹھارہ میں آج ہی کے روز لاہور میں انتقال کرگئے۔