Saturday, 21 December 2024, 08:43:48 pm
 
معروف اداکار کمال احمد رضوی کی نویں برسی
December 17, 2024

معروف اداکار کمال احمد رضوی کی آج نویںبرسی منائی جا رہی ہے۔کمال احمد رضوی 1930میں ہندوستان کی ریاست بہار میں پیدا ہوئے۔کمال احمد رضوی، بطور ہدایت کار، اداکار، مترجم اور ڈرامہ نگار اپنی کثیر جہتی صلاحیتوں کی وجہ سے مشہور ہوئے۔ انہوں نے پی ٹی وی پر 'الف نون' ڈرامہ سیریز میں اپنی شاندار تصویر کشی کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے بچوں کیلئے ادب بھی تصنیف کیا اور 'بچوں کی دنیا' اور 'تعلیم و تربیت' کی اشاعتوں کی ذمہ داری سنبھالی۔کمال احمد رضوی دوہزارپندرہ میں آج کے روزانتقال کرگئے۔