اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام میں ایرانی سفارت خانے پر بمباری کی ہے جس میں ایران کے تین سینئر کمانڈروں سمیت اس کے سات فوجی مشیر ہلاک ہو گئے ۔شام میں ایران کے سفیر نے کہا کہ دمشق میں کئے گئے اس حملے میں ایرانی سفارتخانے کے احاطے میں واقع قونصلردفتر کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ حملے میں سات ایرانی فوجی مشیر ہلاک ہوئے جن میں اس کی قدس فورس کے ایک سینئر کمانڈر محمد رضا زاہدی بھی شامل ہیں۔