خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے پالیسی اقدامات کی وجہ سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق فروری میں آئی ٹی برآمدات پچیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بتیس فیصد زیادہ ہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کیدوران آئی ٹی برآمدات پندرہ فیصد اضافے سے ایک ارب ستانوے کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئیں۔ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے پندرہ میں سے تیرہ اہداف حاصل کئے ہیں جس سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کیشعبیمیں بہتری اور اس کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔