سندھ اور وفاقی حکومتیں ڈرگ مافیا کے خلاف مل کر کام کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔
معاہدہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی کی زیرقیادت ایک وفد کی ملاقات کے دوران آج کراچی میں ہوا۔ملاقات کے دوران صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے درمیان مزید منشیات سے بحالی کے مراکز کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔