سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وہ کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
وزیر توانائی سندھ نے اجلاس کو عالمی بینک کے تعاون سے ستائیس ارب روپے کی لاگت کے سندھ کے شمسی توانائی کے منصوبے کے بارے میں بتایا۔
سندھ کے وزیر تعمیرات و خدمات علی حسن زرداری نے اجلاس کو ایشیائی بینک کے سیلاب سے متعلق امدادی منصوبے کے تحت چوالیس سڑکوں کی تعمیر کے بارے میں بتایا۔
مقامی حکومتوں کے صوبائی وزیر سعید غنی نے اجلاس کو کراچی کو نسبتاً سستا اورپرآسائش سہولتوں کا شہر بنانے کے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بتایا۔
وزیراعلیٰ نے وزراء کو تمام جاری منصوبوں پرکام کی رفتار تیز کرنے اور انہیں حتمی مدت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔