Sunday, 22 December 2024, 07:09:28 am
 
آسٹریلیا کا سندھ میں سرمایہ کاری میں دل چسپی کا اظہار
November 06, 2024

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کراچی میں سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

سندھ کے گورنر نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات وقت کے ساتھ مستحکم ہورہے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلوی سرمایہ کاروں کوصوبے میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

انہوں نے اس حوالے سے حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے گورنر سندھ کو آگاہ کیا کہ ان کے ملک کے سرمایہ کار سندھ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔