ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے آج(ہفتہ) کراچی میں سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک، ایتھوپیا دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافے اور وفود کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے ایتھوپیا کے سرمایہ کاروں کو سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔
ایتھوپیا کے سفیر نے گورنر کے بیل آف ہوپ، راشن مہم اور آئی ٹی کورسز کے اقدامات کو سراہا۔