پاکستان میں امریکہ کے سفیرڈونلڈ بلوم نے بدھ کے روز کراچی میں سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں تعلیم‘ صحت‘ معیشت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور میں پاک امریکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ دنوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
امریکی سفیر نے اس موقع پر قائداعظم کے کمرے کا دورہ کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے اور گورنر سندھ کے عوام دوست اقدامات کو سراہا۔
اس سے قبل امریکی سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کی اور زرعی ترقی کے امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔