Thursday, 02 January 2025, 09:56:03 pm
 
مولانا فضل الرحمن کی نائب وزیراعظم سے ملاقات ، بھائی کی وفات پر تعزیت
October 02, 2024

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آج(بدھ کو) اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار سے ملاقات کی اور ان کے بڑے بھائی خضر حیات ڈار کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اظہار تعزیت کیا ۔

مولانا فضل الرحمن نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اس مشکل وقت میں اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ۔

اسحق ڈار نے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت کیلئے آنے پر مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کیا ۔