Saturday, 27 July 2024, 07:52:10 am
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے اٹھارہ رکنی پاکستان ٹیم کا اعلان کردیاگیا
December 02, 2023

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے منگل سے ملائیشیا میں شروع ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے اٹھارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ایچ ایف کے چیف سلیکٹر آصف باجوہ نے لاہور میں سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حنان شاہد ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ایونٹ میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم، کینیڈا، چلی، مصر، فرانس، جرمنی، بھارت، جنوبی کوریا، ملائیشیا، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ اور سپین پر مشتمل 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ جمعرات کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔