سندھ حکومت نے ماحول دوست ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ کراچی میں سندھ کے وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کے سینئروزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کے بڑے شہری اور دیہی علاقوں میں ایک مضبوط ای وی چارجنگ نیٹ ورک تیار کرنے کے منصوبے بھی جاری ہیں۔
شرجیل میمن نے اعلان کیا کہ ای وی ٹیکسی سروس کے آپریشنز کی نگرانی اور ریگولیٹ کرنے کیلئے ایک ریگولیٹری ادارہ بھی قائم کیا جا رہا ہے۔