Sunday, 19 January 2025, 09:06:24 pm
 
کے فور آبی منصوبے کو سندھ ریونیو بورڈ ٹیکس سے استثنٰی دینے کی منظوری
January 16, 2025

سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلی سید مراد علی شاہ کے زیرصدارت آج کراچی میں ہوا۔

کابینہ نے کے فور آبی منصوبے کو سندھ ریونیو بورڈ ٹیکس سے استثنٰی دینے کی منظوری دی۔

کابینہ نے چینی کمپنیوں کو دھابیجی اقتصادی زون میں لانے کیلئے چینی کمپنی پاور چائنا انٹرنیشنل کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی بھی منظوری دی۔