Wednesday, 15 January 2025, 03:36:56 pm
 
سندھ حکومت اور بی آئی ایس پی کے درمیان صوبے میں پیشہ ورانہ تعلیم کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق
January 15, 2025

سندھ حکومت اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے صوبے میں نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن روبینہ خالد اور سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کے درمیان کراچی میں ملاقات کے دوران ہوا۔

بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن نے مارکیٹ کی طلب کے مطابق نوجوانوں کو متعلقہ تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت صوبے میں تقریباً پچیس لاکھ بچوں کو تعلیمی وظائف فراہم کیے جا رہے ہیں۔