Saturday, 27 July 2024, 05:38:51 am
رفاہ میں ایک خیمہ بستی پر اسرائیلی حملے میں مزید گیارہ فلسطینی شہید ہوگئے
March 03, 2024

رفاہ میں ایک خیمہ بستی پر اسرائیلی حملے میں مزید گیارہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق رفاہ شہر کے علاقے تل السطان میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں کم از کم پچاس افراد زخمی بھی ہوئے۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تیس ہزار تین سو بیس فلسطینی شہید اور اکہتر ہزار پانچ سو تنتیس زخمی ہوئے۔