پاک فوج کی جانب سے چترال میں تین روزہ ونٹر فیسٹول اختتام پذیر ہو گیا۔
تین روزہ ونٹر فیسٹول میں پاکستان بھر سے کھلاڑیوں نے سکی اینڈ سنو بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا ۔ ان کھلاڑیوں میں نوجوان مردوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔
پاک فوج کی جانب سے علاقہ میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے ونٹر فیسٹول کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں سیاح اور علاقہ کی عوام نے شرکت کی ۔
اس موقع پر موجود سیاحوں نے فیسٹول کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی خوبصورتی کے ساتھ اس طرح کے فیسٹول سے چترال میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔