Friday, 13 September 2024, 05:31:40 am
 
کنٹرول لائن کے دونوں طرف، دنیا بھر میں مقیم کشمیری پیر کو یوم استحصال منائیں گے
August 03, 2024

کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری پیر کو یوم استحصال منائیں گے جس کا مقصد پانچ اگست دو ہزار انیس کے نریندرا مودی کی بھارتی حکومت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

یوم استحصال کشمیر کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے اور پانچ اگست دو ہزار انیس کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں جب بھارتی

حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کردیا تھا۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کے عزم کا اعادہ کرنے کے لئے پانچ اگست کو یوم استحصال کشمیر کویوم سیاہ کے طور پر منائیں۔